بوگاٹی کی93کروڑ روپے مالیت کی گاڑی سڑکوں پر نہیں دوڑے گی


کیلیفورنیا: کاریں بنانے والی معروف فرانسیسی کمپنی بوگاٹی نے93 کروڑ سے زائد مالیت کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس تیز ترین گاڑی متعارف کرا دی ۔

لیکن یہ “بولائیڈ ہائیپر کار” سڑکوں پر نہیں دوڑ سکے گی، اس تیز ترین کار کے لیے الگ ٹریک بنائے جائیں گے جو اس کی رفتار کوکنٹرول کر سکے گا۔

“بولائیڈ ” فرانسسی لفظ ہے جس کا مطلب نا قابل یقین حد تک تیز رفتاری ہے۔ اس کی قیمت ایک ارب روپے کے قریب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بوگاٹی کی93کروڑ روپے مالیت کی گاڑی سڑکوں پر نہیں دوڑے گی

گاڑی صرف 2 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار حاصل کر سکتی ہے اور یہ 320 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے دوڑے گی۔ جبکہ گاڑی میں 1600ہارس پاور کا پیٹرول انجن لگایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں صرف 40 کاریں فروخت کے لیے لائی جائیں گی اور اس کی فروخت 2024 سے شروع ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں