مقبوضہ کشمیرمیں مزید 2کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ مقبوضہ کشمیر کےضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی شہادت عمارت کو دھماکے سے اڑانے کے باعث ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ: 2 سال میں 410 کشمیری شہید

ضلع کلگام میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے بعدحالات کشیدہ صورتحال اختیار کر گئے۔

دو کشمیریوں کی شہادت کے بعد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض بھارتی فوج اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے، وزیراعظم

قابض بھارتی فوج  نے پر امن مظاہرین بھی دھاوا بول دیا۔  بھارتی فورسز نے نہتے  کشمیریو ں پر فائرنگ کی اور پیلٹس برسائے۔  فائرنگ اور پیلٹنگ سے متعدد کشمیری مظاہرین زخمی ہو گئے۔


متعلقہ خبریں