چھوٹا بچہ بڑی تصویریں


قدرتی مناظر کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنے کا شوق، آسٹریلیا کے 14 سالہ ٖفوٹوگرافر نے مختلف مناظر کو اپنے انداز میں عکس بند کر کے سب کو حیران کر دیا۔

جاروس سمالمین نامی بچے نے مغربی آسٹریلیا میں آئے طوفان کے دوران بادلوں کی تصویر لی جس میں  خوفناک انسانی چہرے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی تصویر میں ڈھلتے سورج کے وقت جنگلوں سے اوپر آسمان کی طرف جاتی قوس قزح بھی واضح ہے۔

بچے کا کہنا ہے کہ زمین کے ساتھ ساتھ  سمندر اور زیرسمندر مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرنا بھی اسے پسند ہے اور وہ اپنے اسی شوق کو اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے۔

جاروس سمالمین نے چھٹیوں کے دوران سمندر کی لہروں کی خوبصورٹ تصویر بھی انسٹاگرام اور فیس بک پر شئیر کی جسے 14 سو سے زائد افراد نے ری شئیر کیا۔

14 سالہ بچہ آسٹریلوی فوٹوگرافی میگزین کی جانب سے جونیئر آسٹریلوی فوٹوگرافر آف دی ایئر کیٹیگری میں رنر اپ بھی رہ چکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں