پاکستانی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن ڈیڑھ ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپس آگئیں ہیں۔
گلوکارہ نے 25 جون کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ کہا تھا کہ ہم عارضی طور پر بند ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CQlE0Zwnrap/?utm_source=ig_web_copy_link
گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر آن لائن آنے کے بعد آف لائن زندگی کو خوبصورت ترین قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آف لائن زندگی بہت خوبصورت ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مواد اورمعلومات سے آپ کو تقریبا یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ یہ ایک بہت بری دنیا ہے لیکن سچ میں ایسا نہیں ہے۔
https://www.instagram.com/p/CSZ2gsaHCx8/?utm_source=ig_web_copy_link
مومنہ مستحسن نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ زندگی ایک پہیلی ہے اور ہم سب زندگی کی بڑی تصویر کے مختلف ٹکڑے ہیں۔ ہم سب کی زندگی میں بہت مسئلے ہیں، ہمیں صرف انسان ہونے کی ضرورت ہے۔