ایف آئی اے: اداکارہ و ماڈل گرفتار

Cyber

لاہور: اداکارہ و ماڈل افرا خان کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان: سائبر سیکیورٹی اور جاسوسی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ اداکارہ و ماڈل افرا خان نے شہر کے ممتاز تاجر کے ساتھ ویڈیو بنا کر انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کیا تھا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ و ماڈل نے مبینہ طور پر تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ بھی طلب کیا تھا۔

اس ضمن میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ افرا خان کی جانب سے بزنس مین سے 5 لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر بھی کرائے گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں سائبر حملوں میں 250 فیصد اضافہ

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں