نواز شریف اور مریم کے بیانیے کی وجہ سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے، اسد عمر

حکومت نے بجٹ کی شکل میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا ثنا اللہ زہری اور جنرل عبدالقادر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر کہنا ہے نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیئے کی وجہ سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیے سے تنگ آ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

کراچی میں مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کی نفی ہے ۔ مرتضی وہاب کی تعیناتی چلینج کرنی ہے یا نہیں تحریک انصاف سندھ فیصلہ کرے گی۔

جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی گروپ نہیں ۔اگر تحریک انصاف کے کچھ افراد پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیتے ہیں تو یہ سیاسی خود کشی ہوگی۔

این سی او سی کے 500 دن مکمل ہونے پر سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر مربوط پالیسیاں نہ بناتے تو 50 ہزار سے زائد اموات ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل ہوتا ہے تو کچھ ہفتوں میں چوتھی لہر کاخاتمہ ہوجائے گا۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اگر 60 فیصد ویکسینیشن کا ٹارگٹ پورا ہوجاتا ہے تو تمام بندشیں ختم کردیں گے۔


متعلقہ خبریں