سینئر براڈ کاسٹر اور ٹی وی چینل کنسلٹنٹ آفتاب عثمان کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ آفتاب عثمان کی عمر 67 سال تھی اور وہ کئی دنوں سے علیل اور کراچی کے اسپتال میں داخل تھے۔
آفتاب عثمان ہم نیوز اور ہم ٹی وی سمیت ہم نیٹ ورک سے بھی وابستہ رہے۔ آفتاب عثمان نے پاکستان میں جیو، دنیا ، ڈان اور 24 سمیت مختلف ٹی وی چینلز میں کنسلٹنٹ سمیت مختلف عہدوں پر کام کیا۔
آفتاب عثمان نے عرب امارات عمان اور کینیا سمیت کئی ممالک میں انٹر نیشنل پراجیکٹس پر بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔