فردوس عاشق اعوان کو وزارت بہبود آبادی میں ذمہ داری دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو وزارت بہبود آبادی میں ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے بتایا کہ فردوس اعوان کو وفاق میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزارت اطلاعات سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا جسے منظور کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج ملنے کا امکان ہے۔

فیاض الحسن چوہان فی الحال صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چودھری نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں