بھارت کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈائریکٹرز کی نامناسب باتیں نہ ماننے پر کئی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک حدود متعین کی ہوئی ہے، مجھے شہرت اور پیسے کی بھوک نہیں کہ فلموں کا حصہ بننے کے لیے ہر ناجائز بات مانوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے نہ مناسب رویوں کا مجھے وقتی دکھ ہوتا تھا تاہم میں ان کے رویے کو زیادہ دل پر نہیں لیتی تھی۔
فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر گرفتار
بولی ووڈ کی سپر ہٹ فلم راک اسٹار سے اپنے کیئریر کا آغاز کرنے والی خوبرو اداکارہ نے کہا کہ بولی ووڈ کا حصہ بننے کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ یہاں فحش اور نامناسب سین نہیں فلمائے جاتے۔
واضح رہے کہ نرگس فخری اس وقت بڑے پردے سے غائب ہیں اور ان کی زیادہ تر توجہ ماڈلنگ پر ہے۔