کشمیر پرئمیر لیگ کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز


کشمیر پرئمیر لیگ (کے پی ایل) کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی جب کہ کشمیری ثقافت کے رنگ بھی تقریب میں نمایاں رہے۔

جنت نظیر آزاد کشمیر میں کرکٹ کا میلہ سج گیا ۔ افتتاحی تقریب میں پیراگلائڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا ۔ پیراگلائیڈر میچ کی گیند لے کر مظفر آباد کے اسٹیڈیم میں اترا۔

صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کیا۔

کشمیر پرئمیر لیگ کے نائب صدر وسیم اکرم اور شعیب اختر سمیت دیگر نے بھی خطاب میں کشمیر میں کرکٹ کو خوش آئند قرار دیا۔

شاہد خان آفریدی ، کامران اکمل اور محمد عرفان سمیت کھلاڑیوں اور  آفیشلز نے ٹرافی کے ساتھ اسٹیج پر تصاویر بنوائیں ۔ تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔


متعلقہ خبریں