سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل


مینگورہ: وادی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 بتائی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 


متعلقہ خبریں