میڈیا امن دشمنوں کی نشاندہی کر کے شکست دے، جنرل باجوہ

میڈیا امن دشمنوں کی نشاندہی کر کے شکست دے، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے شکست دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں، جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ افغان صحافیوں کی امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کاوش کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا عوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردارادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے۔ انہوں ںے واضح طورپر کہا کہ دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

افغانستان کے مسئلے پر ہم پہ بہت بڑا پریشر آئے گا، وزیراعظم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور سیکورٹی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک علاقائی روابط سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صحافیوں کے وفد سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان یوتھ  فورم سے باہمی روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں ںے کہا کہ پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔ افغان میڈیا وفد نے پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن عمل میں کردار کو قابل قدر قرار دیا۔

منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جنرل باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے موقع پر افغان صحافی نے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان کی کاوش پر شکرگزار ہیں۔


متعلقہ خبریں