آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر جوانوں کے ساتھ عید منائی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کو عید مبارک دی اور ان کے بلند حوصلے،  مادر وطن کے دفاع کے عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشن تیاری اور بارڈر سیکیورٹی انتظامات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی بھی تعریف کی اور سرحدوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کےعزم کا اعادہ کیا۔

پاک ترک تعاون کے خطے میں امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف


متعلقہ خبریں