جس پارٹی کا لیڈر اور پیسہ پاکستان میں نہ ہو وہ کشمیریوں کیلیے کھڑا نہیں ہوگا، وزیراعظم

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

باغ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ شخص جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر برطانیہ چلا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ نوازشریف نےایسی اداکاری کی کہ کوئی ہالی ووڈ میں بھی نہیں کرسکتا۔

روک سکتے ہو تو روک لو-آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشرے میں کوئی جھوٹے ٹیسٹ دکھا کربرطانیہ نہیں جاتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کبھی ایسانہیں ہوتا کہ جھوٹ بول کرکوئی ملزم برطانیہ چلاجائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب جو پاکستان بن رہا ہے وہ غریب ممالک کو قرضے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کا لیڈر اور اس کا پیسہ پاکستان میں نہ ہووہ کبھی کشمیریوں کے لیے کھڑا نہیں ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ میری جائیدایں باہر ہوتیں تو امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ نہ کہہ سکتا۔

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھارت کو ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے  انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لا الہ الاللہ ایک پورا نظریہ ہے اور قوم ایک نظریے سے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو۔

عمران خان نے کشمیری عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں برس ے آخر تک سارے آزاد کشمیر کے لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کسی بھی غریب خاندان کےلیے ایک بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کمزور طبقوں کو آسان اقساط پر قرضے دینے کی نوید سنائی اور بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینک ملازمین اور مزدوروں کو قرضہ دیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 40 فیصد خاندانوں کو بغیر سود کے قرضے دیے جائیں گے جس سے یہ خاندان اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے اور خواتین کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھے پیسے بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کی قربانیوں کی معترف ہے اور ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے 5 اگست کو مقبوضہ وادی کے لوگوں پر مزید ظلم شروع کیا جس دنیا سمجھ رہی تھی کہ مقبوضہ وادی کے لوگ گھٹنے ٹیک دیں گے مگر ان کا جذبہ ایمانی تھا۔

بیوروکریسی اور تاجروں کے حوالے سے نیب قانون تبدیل کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور آپ کی بات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام اقلیتوں کو آر ایس ایس کے نظریے سے خطرہ ہے لیکن سب سے زیادہ خطرہ خود بھارت کو ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جب پیسہ اور کاروبار پاکستان میں نہیں وہ کبھی عوام کے لیے اسٹینڈ نہیں لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرا بھی کاروبار باہر ہوتا تو میں بھی امریکہ کو ایب سلوٹلی ناٹ نہیں کہہ پاتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا کہ معصوم شکل بناکرعلاج کےلیے بیرون ملک نکل جائیں۔ انہوں ںے کہا کہ ایسا شخص جسے سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہو وہ جعلی سرٹیفکیٹ بناکر برطانیہ روانہ ہوگیا لیکن ایسا تو کسی ملک میں نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں کیوں کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہ ہو ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔

کشمیر کو آپ کے والد نے بیچا تھا، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ لا الہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے اورکمزور قوم کو عظیم قوم بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینے کے لوگ غریب تھے مگر خود دار تھے اور کسی کے سامنے جھکتے نہیں تھے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ یہ پاکستان جو بننے جارہا ہے وہ اب دوسروں کو امداد دیا کرے گا۔


متعلقہ خبریں