پی ایس ایل سیزن 7 کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ہے۔  

ذرائع کے مطابق آئندہ سال فروری، مارچ میں آسٹریلیا کے مجوزہ دورہ پاکستان کے باعث پی ایس ایل کا انعقاد مشکل ہے۔  آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی توسپرلیگ کو ری شیڈول کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے لیے ماہ رمضان اور مئی، جون کی ونڈو زیر غور آسکتی ہے کیونکہ اپریل، مئی میں پی ایس ایل شیڈول ہونے پر آئی پی ایل سے کلیش کا امکان ہے۔

بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق تمام فیصلے فرنچائزز کو اعتماد میں لیکر کیے جائینگے، پی سی بی فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ جلد بلائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائزز لیگ کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں ان کے ساتھ مشاورت ہو گی۔


متعلقہ خبریں