وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق مونس الہٰی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مونس الہٰی کو خوش آمدید کہا ہے۔
پنجاب کابینہ نے ملازمین کیلئے 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دیدی
مونس الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ حلف اٹھائیں گے۔ مونس الہٰی کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کا حجم 51 اراکین تک پہنچ جائے گا۔
وفاقی وزرا کی تعداد 28 ہو جائے گی۔ کابینہ میں چار وزرائے مملکت، چار مشیران اور 16 معاونین خصوصی شامل ہیں
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الٰہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 گجرات 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کے پاس وزارت آبی وسائل کا قلمدان تھا۔
