وزیراعظم سے انصاف مانگنے والی خاتون ٹیچر کا پلاٹ واگزار کرا لیا گیا


وزیراعظم عمران خان سے سوشل میڈیا پر انصاف مانگنے والی خاتون ٹیچر کا پلاٹ واگزار کرا لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق خاتون ٹیچر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے انصاف کیلئے اپیل کی تھی جس پر انہوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والا جعلسازگرفتار کر لیا گیا ہے۔

بلیو ایریا نیو وژن، 7 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کے چار پلاٹس نیلام

انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ملتان نے حساس اداروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس کی مکمل انکوائری کے بعد ملزم سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں