کرینہ کپور کی کتاب منظر عام پر آ گئی


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حمل سے متعلق کتاب شائع کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ’پریگنینسی بائبل‘ نامی کتاب میں حمل کے دوران جسمانی اور جذباتی احساسات کو قلمبند کیا ہے۔

فلم لال سنگھ چڈا کی اداکارہ نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کتاب کی رونمائی کی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ حمل اور کتاب لکھنا دونوں میرے لیے ایک دلچسپ سفر رہے ہیں۔ مجھے اچھے اور برے دنوں کا سامنا رہا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں باآسانی کام کے لیے بستر س اٹھ جاتی تھی جب کہ کبھی کبھار بستر سے اٹھنا عذاب لگتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے میں نے اس میں اپنے تمام جذبات اور احساسات لکھ دیے ہیں جو دوران حمل میں نے محسوس کئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کرینہ کپور نے حمل سے متعلق کتاب لکھنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ  یہ کتاب تمام ماؤں کے لیے ہے یا جو ماں بننے والی ہیں۔ میں اس کتاب میں صبح کی پریشانی (مارننگ سِکنس) سے لے کر ڈائٹ تک اور فٹنس سے لے کر ماں بننے تک ہر پہلو پر بات کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کو پڑھنے کے لیے آپ کو مزید انتظار نہیں کرا سکتی جلد شائع کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں