مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کمشیر: اضافی فوجیوں کی تعیناتی،مودی سرکار پھر کچھ کرنیوالی ہے؟

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ‏قابض افواج نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق اسی دوران فوج نے دو نوجوانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر: 904 بچے شہید، ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد یتیم

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آئے روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیتی ہے۔

جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے انٹرنیٹ سروس بھی معطلی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مظلوم کشمیریوں کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں