پشاور: جائیداد کا تنازع، ماں اور بہن پر تشدد کرنے والے بھائی گرفتار


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں جائیداد کے تنازعے پر ماں اور بہن پر تشدد کرنے والے بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھائیوں کی جانب سے ماں اور بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی گئی اور دو ملزمان آفتاب اور ارشد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خاتون کو طبی امداد اور چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 3 ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں