آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے، فواد چوہدری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آصف زرداری سے وصولی کی گئی رقم تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں۔

فواد چوہدری کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے نافذ کرانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندہ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔

بجٹ آسانی سے پاس ہوگیا، ن لیگ میں پاورکرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے: فواد چودھری


متعلقہ خبریں