طے تھا کہ وزیر اعظم اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ

یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو سپورٹ کرنا تھا، شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے آج کے کردار سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے تھا کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بریفنگ سے آگاہ تھے۔

پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس: پاک امریکہ تعلقات اور افغان امور پر بریفنگ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ ن کیمرہ بریفنگ دی لیکن اجلاس سے متعلق نہیں بتاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب کا نکتہ نظر سنا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ،مقبوضہ کشمیر اور اندرونی سیکیورٹی پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو صورتحال پر بریفنگ کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس: بریفنگ سے شہباز شریف مطمئن

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلا س میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بریفنگ سے آگاہ تھے۔


متعلقہ خبریں