مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دیدی

مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دیدی

کراچی: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گذشتہ ایک ہفتے سے بیماری کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں نے آج ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو اسپتال کے عملے نے الوداع کیا اوراس موقع پر گلدستہ بھی پیش کیا۔

پی ڈی ایم کا 4 جولائی سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج رات اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے اور 4 جولائی کو سوات میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں