امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کمپنی خفیہ طور پر نیا آئی پیڈ تیار کرنے میں مصروف ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق کمپنی خفیہ طور پر ایک نئے آئی پیڈ کی تیاری میں مصروف ہے، جسے 2023 میں مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔
ایپل کے نئے آئی پیڈ کی اسکرین کا سائز 14 سے سولہ انچ کے درمیان ہو گا اور ففتھ جنریشن آئی پیڈ کی اسکرین 13 انچ بتائی جا رہی ہے۔
اس امریکی کمپنی نے اپریل2021 میں بھی اپنی بہت ساری نئی مصنوعات متعارف کرائی تھیں۔ آئی پیڈ پرو، آئی میک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ایئر ٹیگ اور آئی فون 12 کا پرپل مارکیٹ میں لانچ کیا تھا۔
آئی پیڈ پیرو میں ایم ون چپ، تیز ترین فائیو جی سسٹم شامل کیا گیا ہے۔ ایپل نے نئے آئی پیڈ کی اسکرین 12.9 انچ کی رکھی ہے، جس کے ڈسپلے کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنایا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے زیادہ جدید اور طاقت ور ڈسپلے اب تک صارفین نے نہیں دیکھا ہوگا۔
کمپنی کے مطابق آئی پیڈ کی تیز ترین کارکردگی کے لیے اس میں ایم ون چپ (ریم) لگائی گئی، جو سسٹم کو اٹکنے سے روکے گی۔
آئی پیڈ کو 2 مختلف سائز میں پیش کیا گیا ہے، 11 انچ کا آئی پیڈ پرو کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔
