اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر ہجوم کا حملہ

اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر ہجوم کا حملہ

مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے جیکب آباد میں واقع گھر پر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر ہجوم  نے حملہ کردیا۔

نیب کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اعجاز جاکھرانی کے گھر نیب ٹیم پر حملے سے ارکان زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: دیہاڑی دار مزدور کو نیب میں طلبی کا نوٹس موصول

نیب کے مطابق ضلعی پولیس اور ایس ایس پی جیک آباد نے کوئی تعاون نہیں کیا۔ نیب کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے خلاف سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کے الزام میں مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کو ضمانت دی رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں