وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری جاری ہے۔
بارش کے بعد گرمی میں نمایاں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی خیبرپختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پربارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختو نخوا: چیراٹ 04، پٹن 03،لوئردیر 02، گلگت بلتستان: استور، بگروٹ02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی47، دادو 45،نوابشاہ 44،بہاولنگر،جیکب آباداور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔