کراچی کو پرامن رہنا چاہیے، تحریک انصاف


کراچی: تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی کو پرامن رہنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعرات سے جلسے کے تمام انتظامات کا آغاز ہوجائے گا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا کاروبار خراب کیا گیا، ہمیں خدشہ ہے کہ جلسے سے پہلے پھر ہمارے کارکنوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے جلسے سے شہر کی رونق میں اضافہ ہوگا، کے پی کی کابینہ بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی لیڈروں کے لیے 60 فٹ اونچا اور 200 فٹ چوڑا اسٹیج بنائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ لاہور میں عمران خان نے گیارہ نکات پیش کیے، پی ٹی آئی چیف جلد  شہر قائد کے لئے بھی بہتر پیکج کا اعلان کریں گے جو کراچی کے عوام کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

دو روز پہلے حکیم سعید گراؤنڈ کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں