پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ایک بار پھر آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ

لاہور: ہڑتالوں کا موسم آگیا؟ فلور ملز مالکان نے بھی اجلاس طلب کرلیا

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے اس ضمن میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں گندم پرٹرن اوورٹیکس 0.25 سے 1.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوکرپرسیلز ٹیکس 17 فیصد نافذ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس واپس نہ لیا تو جولائی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں