آئیسکو کی کل بجلی کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل بجلی کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش خبروں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبر مورخہ 13.6.21 کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک بجلی نہیں ھو گئی بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ اس خبر کی تردید کرتی ھے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب آئیسکو نے چکوال اور اٹک سرکل میں تعمیراتی کام کے سلسلے میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش خبر میں کہا جا رہا ہے کہ کل پورے پاکستان میں بجلی بند رہے گی کیونکہ تربیلا ڈیم میں کچھ تکنیکی کام کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں