کاریں بنانے والی معروف فرانسیسی کمپنی بوگاٹی نے 62 کروڑ روپے مالیت کی نئی ہائپر کار متعارف کرا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوگاٹی کی جانب سے نئی محدود ایڈیشن والی کار کی نقاب کشائی آج کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیرون سوپر اسپورٹس کار میں ائیروڈائنیمکس بہتری لائی گئی ہے جب کہ اس میں آج تک سب سے مضبوط کار انجن بھی انسٹال کیا گیا ہے۔
کار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے روزہ مرہ استعمال کے ساتھ گرینڈ ٹورز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس میں 1584 ہارس پاور کا انجن نصب ہے۔ کار چار سو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر دوڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ بگاٹی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوسری مہنگی ترین کار ہے۔
اس کے علاوہ کار کا ڈیزائن دنیا کی سب سے تیز ترین کا شیرون سوپر اسپورٹ 300 کے مطابق بنایا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں صرف 60 کاریں فروخت کے لیے لائی جائیں گی اور اس کی فروخت 2022 سے شروع ہو گی۔