ایگریکلچر کو سی پیک میں ڈال دیا ہے، میرا کاروباری مفاد نہیں: وزیراعظم

پی ٹی آئی کی سی ای سی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے اب ایگری کلچر کو بھی سی پیک میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارج اسکیل انڈسٹری میں ہماری بہت اچھی گروتھ ہوئی ہے۔

جب ملک کی قیادت اور وزرا کرپٹ ہوں توملک دیوالیہ ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں کسانوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اقتدارمیں آئے تودیکھا کہ چینی کی قیمت بڑھ رہی تھی اور کسانوں کوگنے کی پوری قیمت نہیں مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شوگرمافیا مہنگی چینی بیچتا تھا اورکسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتاتھا۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ ایف آئی اے نے شوگر مافیا کے خلاف انکوائری کی تو اسے بھی دھمکیاں ملیں لیکن شوگر مافیا کے خلاف بلا امتیاز تحقیقات کی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اور جگہوں پر بھی شوگرمافیا جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ حکمرانوں کی کرپشن ملک تباہ کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمران پیسہ بناتے ہیں تو ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کرنےو الی قوم اوپر جائے گی۔ انہوں ںے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے لیکن بد قسمتی سے ملک میں اور بھی جگہوں پر مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں۔

پانی کا مسئلہ: حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی، قوم کو مل کر یہ جنگ لڑنا ہو گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی۔ انہوں ںے کہا کہ مافیاز ملک میں ہر طرح سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کاٹن کے علاوہ تمام فصلیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مافیا ٹیکس بھی نہیں دیتا تھا اور کسانوں کو پیسہ بھی ادا نہیں کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سب سے تیزی سے آگے جانے والا ملک چین ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ انڈسٹری کے فائدے میں بھی اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ میری ٹیم کسانوں سے رابطے میں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے تھے۔

کینیڈا میں پاکستانی نژادخاندان کےقتل پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تیزی سے سولر کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیوب ویلز کی سولرآئزیشن کی طرف جائیں۔


متعلقہ خبریں