امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کیا طے ہوا ہے، اسے خفیہ رکھا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ فوجی،انٹیلی جنس اور سفارتی سطح پرمثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں امریکہ کی خطے میں فوجی صلاحیتوں کےبارے میں بات ہوئی ہے۔
ہمسایہ ممالک امریکہ کو فوجی اڈے فراہم نہیں کریں گے، افغان طالبان
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ القائدہ، طالبان افغانستان کی سرزمین کو امریکہ پرحملوں کے لیےدوبارہ کبھی استعمال نہ کرسکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے دیگر ممالک سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔