شیخ رشید! کچے کے علاقے میں بھی آئیں، وزیراعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


شکارپور: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔

شیخ رشید اور جوائنٹ آپریشن کو ویلکم کریں گے، سہیل انور سیال

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سے جب صحافیوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کراچی آمد کی بابت دریافت کیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد کا علم نہیں ہے۔

صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں یا حکومت سندھ کو سیخ رشید احمد کی آمد سے متعلق متعلقہ حکام میں سے کسی نے بھی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے سندھ جل رہا ہے، شیخ رشید

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا آنا ہے تو ضرور آئیں اور ساتھ ہی کہا کہ شیخ رشید! کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ کچے کے تمام علاقوں کو خالی کرایا جائے گا۔

سندھ: ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بے بس، فوج و رینجرز سے آپریشن کرانیکا فیصلہ

سندھ کے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اگر حکومت سندھ کو اعتماد میں لے کر جوائنٹ آپریشن کی بات کرتے ہیں تو ہم انہیں ویلکم کہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ آئین کی 18 ویں ترمیم کے تحت لا اینڈ آرڈر صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔


متعلقہ خبریں