علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو چیلنج

علی ظفر کا فہد مصطفیٰ کو چیلنج

فوٹو: فائل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے معروف میزبان و اداکار علی ظفر کو چیلنج دے دیا ہے۔

علی ظفر نے فہد مصطفیٰ کو لاہور آ کر کرکٹ کھیلنے کا چیلنج دیا جسے انہوں نے قبول بھی کر لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فہد مصطفیٰ کی ویڈیو کے جواب میں گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔

گلوکار نے ویڈیو کی کیپشن میں علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ سر لاہور آئیں تو بتائیے گا۔

جس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے تحریر کیا کہ یہ دعوت کم اور چیلنج زیادہ لگ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین شوبز کی ان دونوں شخصیات کی گفتگو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں