بیوہ بہنوں کی سٹیزن پورٹل پر شکایت، وزیر اعظم کا نوٹس

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر بیوہ بہنوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں نے شکایت درج کرائی جس پر وزیر اعظم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کیا گیا جس وزیر اعظم آفس نے حکم دیا کہ اعلیٰ افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

جاری کردہ مراسلے میں راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیر اعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے۔


متعلقہ خبریں