حج: اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع

حج: اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال ایس او پیز کے ساتھ محدود پیمانے پر حج ہو گا۔

رواں سال حج کی مشروط اجازت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال تمام اسلامی دنیا کو نمائندگی ملے گی۔

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت حج کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

حج اور عمرہ کرنا ہے تو کورونا ویکسین لگوالیں

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ حج کی تاریخ اور تعداد کے حوالے سے اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

حجرِ اسود اور مقام ابراہیم کی نئی اور واضح تصاویر جاری 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے واضح کیا کہ اگر عازمین حج کی تعداد زیادہ ہوئی تو حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں