نیویارک: ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اُسے اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔
وقت آگیا ہے اب اسرائیل کو کہا جائے کہ بس کرو، شاہ محمود قریشی
ہم نیوز کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
#Canlı ?#Filistin Konulu Birleşmiş Milletler Genel Kurulu Oturumu#Live ?
United Nations General Assembly Plenary Meeting on #Palestine.?New York https://t.co/Bj6R5GrqWk
— Mevlüt Çavuşoğlu (@MevlutCavusoglu) May 20, 2021
ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔
غزہ: حماس کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی کی امید
چاوش اولو نے نہایت مدلل انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اس معاملے میں اقوام متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہو گی۔
251 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود جرمنی کا اسرائیل سے اظہار یکجہتی
ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری عالمی برادری کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینیوں کی قانونی و اخلاقی ضروریات پوری کرنا ہوں گی۔