مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی خراب صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل

کورونا کے باعث 5 شہر ہائی الرٹ ہیں، وزارت صحت

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور وہاں موجود وینٹی لیٹر بھارت منتقل کر دیے گئے ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 5 سو سے زائد کشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 250 وینٹی لیٹر تھے، وہ بھی بھارت منتقل کردیے گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے جہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے4ہزار113نئے کیسز رپورٹ، مزید119اموات

عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی۔


متعلقہ خبریں