تربت میں دستی بم حملہ، 4 شہری زخمی

تربت میں دستی بم حملہ، 4 شہری زخمی

بلوچستان کے ضلع تربت کے بازار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھینکنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔  ملزمان کی تلاش کیلئےعلاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں دھماکہ سے 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کے دوران دھماکا ہوا تھا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان:بارودی سرنگ دھماکہ، شہدا کی نماز جنازہ ادا

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پرچھپایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں