وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن جاری نہ کرنےسے متعلق کیس میں حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ایگری کلچر اور سیکریٹری فنانس کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

کیس کی سماعت کے دوران ملازمین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کے بار بار احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہیں دی جا رہی ۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اپنے ریمارکس میں فاضل جج نے کہا کہ جب تک ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہیں دی جائے گی، کابینہ کو بھی تنخواہ نہیں ملے گی ۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں