ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں اضافہ

فوٹو: فائل


خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر موجود ہانیہ عامر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

مومنہ اور درید  فلمز کے بینر تلے بنی بلاک بسٹر فلم ’پرواز ہے جنون‘ سے عالمی سطح پر شہرت اور پذیرائی حاصل کرنے والی ہانیہ عامر بھی پاکستان کی اُن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہیں۔

ہانیہ عامر نے خود کو ‘ہیرو’ قرار دے دیا

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر مقبول اداکاراؤں کی فہرست میں پہلے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 8.6 ملین ہے۔

دوسرے نمبر پر ایمن خان ہیں جنہیں 8.4 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔


متعلقہ خبریں