پنجاب: کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق، 2 ہزار 755 متاثر


پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس  کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار 775 متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 571 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 7 ہزار 141 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا سےمزید135 اموات

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 135 اموات اور 4 ہزار 681 نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار754 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34ہزار601ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار757ہے اور 6 لاکھ41 ہزار912افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں