عالمی رہنما کشمیریوں کو مظالم سے نجات دلائیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منظم  بربریت اور ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے۔

کشمیرمیں بھارتی مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کے خلاف مظالم کی نئی مہم شروع کی ہے اور ریاستی دہشت گردی سے 36 گھنٹوں میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حریت قیادت کو گرفتاراورنظربند کیا جا رہا ہے جبکہ پرامن مظاہرین کو فائرنگ اور پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اورعالمی رہنما کشمیریوں کو مظالم سے نجات دلانے کے لیے متحد ہوں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی روکنے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں