اسمگل شدہ پیٹرول پیچنے کا الزام: عدالت نے پمپ مالکان پر ایف آئی آر درج کرنے سے روکدیا

petrol

لاہور ہائیکورٹ نے اسمگل شدہ پیٹرول کے پیچنے کے الزام میں پیٹرول پمپ مالکان پر مزید ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا جبکہ سیکرٹری پیٹرولیم سے اس بارے میں رپورٹ مانگ لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے درخواست پر سماعت کی، جس میں پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف اسمگل پیٹرول فروخت کرنے کے الزام میں مقدمات کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

عدالت نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارے مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کے اداروں کے درمیان کو مسائل کو حل کیا جائے۔

سماعت کے دوران وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹس بھی جاری کیے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ عدالت کی جانب سے معاملے پر سیکرٹری پیٹرولیم سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp