صبا قمر کا اصلی ہیرو کون ؟


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر کی آنے والی فلم میں ان کا ہیرو کون ہوگا؟

صبا قمر کی متوقع طور پر عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں جان ریمبو صبا قمر کے ساتھ پولیس کے یونیفارم میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اداکار زاہد احمد بھی پولیس یونیفارم میں ہی اداکارہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

صارفین قیاس کر رہے ہیں کہ آخر ان دونوں میں کون صبا قمر کے مقابل اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور ان کا اصلی ہیرو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

جے بی فلمز اور ماسٹر مائنڈ فلمز کے بینر تلے بننے والی ’ گھبرانا نہیں ہے‘ میں بطور پروڈیوسر خدمات جمیل بیگ اور حسن ضیاء نے انجام دی ہیں۔ ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان انجام دے رہے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں صبا قمر، جان ریمبو، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔ ’گھبرانا نہیں ہے‘ کو رواں برس عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں