نواز شریف کی پوری زندگی ووٹ کی بے حرمتی کرتے گزری، بلاول بھٹو

’مارسوں مارسوں سندھ نہ ڈیسوں‘

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگرسابق وزیراعظم نواز شریف سیاسی لوگوں کے بجائے ’خلائی مخلوق‘ کو اپنے مدمقابل سمجھتے ہیں تو راکٹ پکڑیں اور خلا میں چلے جائیں کیونکہ اس جہاں میں تو جیتے جاگتے انسان بستے ہیں۔

بلاول بھٹو نے لاہورمیں رکنیت سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا تو یہ حال ہے کہ اپنے بیان پرہی قائم نہیں رہتے، بات کرکے مکر جاتے ہیں، پہلے کہا کہ مجھے کیوں نکالا پھرکہا ووٹ کو عزت دو جبکہ ان کی تو پوری زندگی ووٹ کی بے حرمتی کرتے گذری ہے اوراب کہتے ہیں خلائی مخلوق سے مقابلہ ہے، انہیں سیاست نہیں کاروبار آتا ہے اور انہوں نے ہمیشہ وہی کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف دونوں ایک دوسرے کے لیے مسئلہ ہیں اور ان دونوں کا مسئلہ اقتدار ہے، ن لیگ اورپی ٹی  آئی کو عوام سے کوئی غرض نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انتخابات سے ایک ماہ پہلے عوامی مسائل یاد آئے، چئیرمین پی ٹی آئی کی دوگھنٹے کی تقریر میں ‘میں’ کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں اسپتال بنائے لیکن کے پی میں عمران خان نے اپنے گیارہ میں سے ایک نکتے پر بھی عمل نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں