مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کورونا میں مبتلا


مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

فاروق عبد اللہ کے بیٹے عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ’ میرے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جب تک ہمارا کورونا ٹیسٹ نہیں ہو جاتا میں اپنے اہلخانہ کیساتھ آئسولیشن میں رہوں گا‘۔

انہوں نے لکھا میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں جو گزشتہ چند روز کے دوران ہم سے ملے تھے‘۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں