صبا قمر کا عروسی لباس


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 

ڈرامہ سیریل ڈائجسٹ رائٹر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی صبا قمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے کھڑی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???? ????? (@sabaqamarzaman)

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’میں نے امن کا انتخاب کیا ہے‘۔

صبا قمر کا عروسی لباس
فوٹو: فائل

صبا قمر کی تصویر پر معروف اداکار میکال ذوالفقار نے کمنٹ کیا ’ذرا چہرہ تو دِکھاؤ‘ جب کہ صبا قمر کے ممکنہ جیون ساتھی عظیم خان نے کمنٹ کیا ’میں نے آپ کا انتخاب کیا‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر نے ‘قبول ہے’ کہہ دیا

چند روز قبل صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا۔

جس پر عظیم خان نامی مداح نے انہیں پیشکش کی کہ اس سال شادی کر لیتے ہیں جسے حیران کن طور پر صبا قمر زمان نے قبول کر لیا۔

صبا قمر کی جانب سے اس پیشکش کو قبول کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشگوار حیرت کا اظہار لیا تاہم کئی لوگوں نے اسے بطور مزاح ہی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کا ساحل پر دلکش انداز

بعد ازاں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’انہوں نے شادی کی پیشکش حقیقتاً قبول کی ہے اور وہ جلد ہی اسی سوشل میڈیا صارف سے شادی کرنے جا رہی ہیں جسے انہوں نے قبول ہے بولا تھا۔


متعلقہ خبریں