ہانیہ عامر کا تکلیف پہنچنے پر ری ایکشن

فوٹو: فائل


پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر نے تکلیف پہنچنے پر اپنا ری ایکشن مداحوں سے شیئر کر دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ہانیہ نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور تحریر کیا کہ اگر مجھے کوئی ہرٹ کرے تو میرا ری ایکشن ایسا ہوتا ہے۔

مومنہ اور درید  فلمز کے بینر تلے بنی بلاک بسٹر فلم ’پرواز ہے جنون‘ سے عالمی سطح پر شہرت اور پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک تصویر میں اداس چہرے بنائے جبکہ دوسری میں وکٹری کا نشان بنائے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی حسیں کیسے بنائیں؟ ہانیہ عامر نے بتا دیا

اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور اب تک ایک لاکھ ۵۱ ہزار سے زائد افراد ہانیہ کی اس تصویر کو پسند کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں