پی ٹی سی ایل: لوکل کال چارجز میں اضافہ

PTCL

لینڈ لائن و براڈ بینڈ کنکشنز پی ٹی سی ایل نے ماہانہ ٹیرف میں بڑا اضافہ کردیا


اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) نے یکم اپریل سے مقامی کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

عوام کو ایک جھٹکا: حکومت نے بجلی 1روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے کا اضافہ ہوگا۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق نئے نرخ کے بعد لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز 1.50 روپے ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 15 پیسے اضافہ ہوگا۔

’پی ٹی سی ایل جان بوجھ کر صارفین کو بلز نہیں بھیجتا‘

اس ضمن میں پی ٹی سی ایل نے واضح کیا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65 روپے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں